ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوروکے کارپوریٹرس نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیے میں دی،کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے بی بی ایم پی اراکین کی فراخدلی

بنگلوروکے کارپوریٹرس نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیے میں دی،کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے لئے بی بی ایم پی اراکین کی فراخدلی

Sat, 07 Jul 2018 11:28:35    S.O. News Service

بنگلورو7؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے اعلان کے دوسرے ہی دن آج برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے سبھی کارپوریٹروں نے اس کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا فیصلہ آج بی بی ایم پی کونسل اجلاس میں حکمران پارٹی کے لیڈر کے ایم شیوراج نے یہ تجویز پیش کی اور کہاکہ وزیراعلیٰ نے بجٹ میں بنگلور کے لئے بہت کچھ دیا ہے۔ بنگلو ر میٹرو، سڑکوں میں سدھار اور شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کئی منصوبے وضع کئے گئے ہیں۔

ریاست بھر میں کسان مقروض اور مشکل میں ہیں ان کی مدد کے لئے بی بی ایم پی اراکین کی طرف سے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کی فراخدلی دکھائی جانی چاہئے۔اس مرحلے میں مداخلت کرتے ہوئے میئر سمپت راج نے اپنی دو ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کی پیش کش کی۔ اور کہاکہ تنخواہ کے علاوہ ذاتی طور پر وہ ایک لاکھ روپے بھی ادا کریں گے۔ اس مرحلے میں بی جے پی اراکین نے بھی پہل کرتے ہوئے تنخواہ کے علاوہ ایک لاکھ روپے اپنی طرف سے دینے کا اعلان کیا۔

اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے اپنے بجٹ میں بی بی ایم پی کے لئے 2500 کروڑ روپیوں کا خصوصی پیکیج دینے کا جو اعلان کیا تھا وہ رقم جاری نہیں ہوئی ہے جبکہ نئے بجٹ میں اس کا تذکرہ بھی نہیں ہے۔فوری طور پر اس کی وضاحت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں محکمۂ شہری ترقیات کو ایک مکتوب روانہ کرکے تفصیلات طلب کی جائیں۔ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور بنیادی انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت کے اعلان کا سبھی اراکین نے خیر مقدم کیا۔ 
 


Share: